شانتی نیکیتن 25مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نریندر مودی نے آج کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش تعاون اور باہمی افہام و تفہیم سے وابستہ دو مختلف ملک ہیں۔مودی نے یہاں وشوبھارتی یونیورسٹی کے 49 ویں کانووکیشن میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور یونیورسٹی کی وائس چانسلر کے ساتھ شریک ہوئے۔ مودی نے کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش تعاون اور باہمی افہام و تفہیم سے منسلک دو مختلف ملک ہیں۔ چاہے ان کی ثقافت ہو یا عوامی زندگی ، دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔مودی نے کہا کہ ’) ’ ’بنگلہ دیش بھون‘ اس کی ایک مثال ہے۔ وشو بھارتی یونیورسٹی کے چانسلر مودی نے اس موقع پر شیخ حسینہ کے ساتھ بنگلہ دیش عمارت کا افتتاح کیا۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ثقافتی تعلقات کے سبب اس عمارت کی تعمیر یونیورسٹی کیمپس میں بنگلہ دیش نے کی ہے۔ نوجوانوں کے دماغی صلاحیت کو نکھارنے کے لیے وشو بھارتی کی تعریف کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ وہ ٹیگور کی زمین پر پہنچ کر خوش ہوئے ہیں ۔ مودی نے کہا کہ اسٹیج پر آتے وقت میں سوچ رہا تھا کہ یہ رابندر ٹیگور کی زمین ہے، یہیں کہیں انہوں نے اپنی تخلیق عوام میں پیش کی ہے ،گیت لکھے اور مہاتما گاندھی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور اپنے شاگردوں کی رہنمائی کی۔